چارسدہ : شب قدر میں8روز قبل لاپتہ ہونے والی ماں اور بیٹی کی لاشیں کھیتوں سے برآمد

 
0
368

چارسدہ، ستمبر 08(ٹی این ایس):8روز قبل لاپتہ ہونے والی ماں بیٹی کی مسخ شدہ لاشیں بر آمد ہوئی ہیں،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل ،اغواءکی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے شب قدر میں کھیتوں سے ماں اور بیٹی کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ چار ماہ کی دوسری بیٹی فجر زندہ حالت میں مل گئی ہے،پولیس کے مطابق خاتون اور ان کی دو بیٹیاں گذشتہ آٹھ روز سے لاپتہ تھیں،خاتون اور دو بیٹیوں کی گمشدگی کا مقدمہ پانچ وز قبل شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔