پنجاب یونیورسٹی میں ایم بی اے کی طالبہ کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا یاگیا، ملزم گرفتار

 
0
486

لاہور، ستمبر 08(ٹی این ایس):لاہور کے علاقے ہنجروال میں عقیل نامی ملزم نے پنجاب یونیورسٹی میں ایم بی اے کی طالبہ کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔

ہنجروال کے علاقہ میں ملزم عقیل نے شیزہ سبحانی نامی لڑکی کو اپنے کوارٹر میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے، زیادتی کانشانہ بننے والی طالبہ مسلم ٹاون کے علاقے میں ہاسٹل میں رہتی ہے، ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی کی سہیلی سمیرا نے ملزم کے ساتھ ملوایا،ملزم نوکری دلوانے کے سلسلے میں طالبہ سے رابطے میں تھا ،اس دوران ملزم عقیل طالبہ کوہنجروال گھر دکھانے کے بہانے لے گیااور زیادتی کا نشانہ بناڈالا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کا آغاز کردیا۔