توقع رکھتے ہیں کہ تمام ممالک ایران سے  خام تیل کی درآمدات روک دیں گے بصورت دیگر انہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا: مائیک پومپیو کی دھمکی

 
0
643

واشنگٹن، ستمبر 08(ٹی این ایس):امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے کہاہے کہ امریکا اس بات کی توقع رکھتا ہے کہ تمام ممالک ایران سے  خام تیل کی درآمدات روک دیں گے بصورت دیگر انہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیک پومپیونے بتایاکہ جہاں مناسب ہو گا وہاں واشنگٹن ایرانی تیل خریدنے والوں کے لیے استثناء پر غور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کئی ممالک ایسے ہیں جن کو ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ ختم کرنے میں بہت تھوڑا وقت لگے گا۔امریکی وزارت خارجہ کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ امریکا اور بھارت ایرانی تیل کے حوالے سے بہت تفصیلی بات چیت کر رہے ہیں۔