نئے بلدیاتی نظام سےمتعلق مزیدتجاویز‏اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو یقینی بنایاجائےگا: چودھری محمد سرور

 
0
416

‏لاہور، ستمبر 08(ٹی این ایس): گورنرپنجاب چودھری محمد سرور کی زیر صدارت اجلاس‏ ہوا گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے بلدیاتی نظام سےمتعلق مزیدتجاویز‏اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو یقینی بنایاجائےگا۔

اجلاس میں مختلف تجاویز بھی زیرغور آئیں جن پنجاب کے5بڑےشہروں کوشہری اوردیہی حصوں میں تقسیم کرنے , ‏گوجرانوالہ،ملتان،فیصل آباد،راولپنڈی ڈویژن کوشہری اوردیہی یونٹس میں تقسیم کرنے,شہری علاقوں میں ضلعی ناظم، دیہی علاقوں میں ڈسٹرکٹ چیئرمین کاانتخاب,نئےبلدیاتی نظام میں یونین کونسلزکومالیاتی اورانتظامی اختیاردینے,بلدیاتی اداروں اورنمایندوں کی مانیٹرنگ ,بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرکرانےاور میئرکےبعدڈسٹرکٹ چیرمین اورضلعی ناظم کاانتخاب بھی براہ راست کروانےکی تجاویز زیرغور آئیں۔