میٹرو، اورنج لائن منصوبوں کا مقصد کمیشن اور تجوریاں بھرنا تھا‘عمران خان

 
0
340

لاہور مارچ 7(ٹی این ایس) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب حکومت کے میٹرو اور اورنج لائن منصوبوں میں ایک بار پھر کرپشن کا الزام عائد کردیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے وزیراعلیٰ شہبازشریف اور ان کے میٹرو سمیت اورنج لائن منصوبوں کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی کرپشن کے باعث راولپنڈی میٹرو 5 ارب روپے کا نقصان کرچکا ہے، اس پیسے سے شوکت خانم جیسا ایک بہترین ہسپتال بنایا جاسکتا تھا۔جب بھی میٹروز اور اورنج لائین جیسے منصوبوں کی پڑتال کی جائے گی یہ راز کھلے گا کہ خسارہ کرنے والے ان منصوبوں کی تعمیر کا اصل مقصد ان کی آڑ میں کمیشن کھانا اور کک بیکس سے اپنی تجوریاں بھرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی میٹرو اور اورنج لائن جیسے منصوبوں کی تحقیقات ہوگی راز کھل جائے گا، خسارہ کرنے والے ان منصوبوں کی تعمیر کا مقصد کمیشن،کک بیکس سے تجوریاں بھرنا تھا۔عمران خان نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی کرپشن کا انکشاف آڈٹ رپورٹ میں ہوا ہے۔