لاہور:عبوری ضمانت کے لئے آئے شخص کوعدالت کے باہر قتل کر دیا گیا

 
0
302

لاہور 10 اگست 2020 (ٹی این ایس): لاہور کی سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت کے لئے آئے شخص کو عدالت کے باہر قتل کر دیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج میاں محمد شریف کی عدالت کے باہر ملزم محمد نواز کو سر میں گولی مار کر قتل دیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج میاں محمد شریف کی عدالت کے باہر ملزم محمد نواز کو سر میں گولی مار کر قتل دیا گیا۔حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گیا۔

سکیورٹی اہلکار فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار نہ کر سکے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ مقتول محمد نواز پر رشتے دار جاوید کو قتل کرنے کا الزام تھا اور مقتول کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔