پاکستان کو دسمبر میں دو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کارگوز کی فراہمی کیلئے عالمی کمپنیوں کی طرف سے تین بولیاں موصول ہوگئیں۔پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ نے 7 سے 8 دسمبر اور 13سے 14دسمبر کی ڈلیوری کیلئے عالمی کمپنیوں سے بڈز طلب کر رکھی تھیں جو آج کھول دی گئیں۔ذرائع کے مطابق عالمی کمپنیوں کی طرف سے سات سے 8 دسمبر کی سپلائی کیلئے کم سے کم 15.97ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 18.39ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی دی گئی ہے۔13سے 14دسمبر کی ڈلیوری کیلئے صرف ایک عالمی کمپنی نے 19.39ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی دی ہے۔ ان بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا بورڈ کرے گا













