مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

 
0
372

سرینگر مارچ 7(ٹی این ایس)مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خود کشی کرلی ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی 30راشٹریہ رائفلز کے اہلکار دیویندر سنہا نے ضلع کے علاقے لنگیٹ میں اپنے کیمپ میں سروس رائفل سے خود کشی کی ۔ خود کشی کے اس تازہ واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر395ہو گئی۔