بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث دو فرانسیسی شہری نیپال میں گرفتار

 
0
362

ملزمان کومعلوم ہوگیاتھاان کے خلاف پولیس کوشکایت کی گئی، نیپال چھوڑنے کی تیاری کر رہے تھے،حکام
کھٹمنڈو26جولائی(ٹی این ایس)نیپالی پولیس نے ایسے دو فرانسیسی شہریوں کو حراست میں لیا ہے، جن پر بچوں کے جنسی استحصال کا الزام ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان دونوں افراد کو پولیس نے کھٹمنڈو کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے کے قریب سے اْس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ نیپال چھوڑنے کی کوشش میں تھے۔ پولیس کے مطابق ان فرانسیسیوں کو معلوم ہو گیا تھا کہ اْن کے خلاف پولیس کو شکایت کر دی گئی ہے اور وہ کسی بھی وقت گرفتار ہو سکتے ہیں اور اس بنا پر وہ نیپال سے نکلنا چاہتے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ بچوں کو مختلف اشیا سے بہلا کر ان کا جنسی استحصال کرتے تھے۔