جلاوطن کاتالان لیڈر کارلیس پوج ڈیمونٹ بیلجیم واپس چلے جائیں گے

 
0
356

میڈرڈ26جولائی(ٹی این ایس)ہسپانوی علاقے کاتالونیا کے علیحدگی پسند جلاوطن لیڈر کارلیس پوج ڈیمونٹ رواں ہفتے کے اختتام پر جرمنی کو چھوڑ دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ واپس بیلجیم چلے جائیں گے۔ حال ہی میں ایک جرمن عدالت نے پوج ڈیمونٹ پر ملک بدری کی کارروائی ختم کر دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔ اس فیصلے کے بعد اسپین کی عدالت نے کاتالان لیڈر کی حوالگی کی کارروائی بھی ختم کر دی تھی۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ وہ بیلجیم میں مزید قیام کرتے ہوئے کاتالونیا کونسل کی مزید سرگرمیوں میں حصہ لیں گے