ا مریکی اسرائیل فلسطینی امن پلان ابتداء ہی میں مردہ ہو چکا ہے، فلسطینی سفیر

 
0
542

امریکا اْس معیار کا حامل نہیں کہ وہ اکلوتا امن پلان کا نگران ہو،ریاض منصور کی گفتگو
نیویارک26جولائی(ٹی این ایس)اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا مجوزہ اسرائیل فلسطینی امن پلان اپنی ابتدا ہی میں دم توڑ چکا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا اْس معیار کا حامل نہیں کہ وہ اکلوتا امن پلان کا نگران ہو۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل فلسطینی امن پلان کو حتمی شکل دینے میں امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی مندوب جیسن گرین بلاٹ مصروف ہیں۔ ان دونوں امریکی اہلکاروں کی جانب سے کہا گیا کہ یہ پلان فلسطینی صدر محمود عباس کی رضامندی یا اس کے بغیر بھی جلد عام کر دیا جائے گا۔