بھارتی میڈیا زہر افشانی بند کرے، دفتر خارجہ

 
0
301

لاہور جولائی 26(ٹی این ایس)دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ انتخابات 2018ء کے حوالے سے بھارتی میڈیا زہر افشانی بند کرے۔ترجمان ڈاکٹر فیصل نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ انتخابات جمہوری عمل کا حصہ ہیں،بھارتی سیاستدان اور میڈیا اپنے داخلی مسائل پر توجہ دیں۔ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ انتخابی عمل کے نتیجے میں جو بھی حکمرانی کے منصب پر فائض ہو اسے تسلیم کیا جانا چاہیے۔