امریکہ اور اسرائیل پاکستان اور ایران کے داخلی معاملات میں ’مداخلت‘ کر رہے ہیں ٗطیب اردوان 

 
0
354

انقرہ جنوری 6(ٹی این ایس)ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل پاکستان اور ایران کے داخلی معاملات میں ’مداخلت‘ کر رہے ہیں۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے فرانس کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل انقرہ میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل پر پاکستان اور ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔صدر اردوان نے کہا کہ چند ممالک کی ایران اور پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جاسکتا جن میں امریکا اور اسرائیل سر فہرست ہیں۔اردوان نے کہا کہ یہ ان ممالک میں لوگوں کو ایک دوسرے کے خلاف کرنا ہے ٗیہ شرمناک چیز ہم نے عراق سمیت کئی ممالک میں ہوتے دیکھی ہے۔ترک صدر نے شام، فلسطین ٗمصر ٗ لیبیا ٗ تیونس اور افریقی ممالک بشمول سوڈان اور چاڈ کے مسائل کو بھی اسی سے جوڑا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کئی مسلم اکثریتی ممالک میں یہ کھیل کھیلا جا رہا ہے جس کا علم تمام لوگوں کو ہونا چاہیے۔