عمران خان تیسری شادی سے متعلق سوالات کا جواب دیئے بغیر گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے

 
0
280

چکوال جنوری 6(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان تیسری شادی سے متعلق سوالات کا جواب دیئے بغیر گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔ ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چکوال میں جلسے سے خطاب کیا جلسہ کے بعد جب میڈیا کے نمائندوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان تیسری شادی سے متعلق سوالات کئے تو عمران خان جواب دیئے بغیر گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل خبر شائع ہوئی کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر خفیہ شادی رچالی اور اس بار ان کی دلہن وہ خاتون ہے جن کے پاس وہ روحانی رہنمائی کیلئے جایا کرتے تھے۔رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے یکم جنوری کی شب لاہور میں خاتون سے شادی کرکے سال نو کا آغاز کیا اور وہاں سے اگلے روز سیدھے اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے جہاں سے انہیں ضمانت مل گئی۔عمران خان کا نکاح پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا، واضح رہے کہ 8 جنوری 2015ء کو ریحام خان سے شادی کے موقع پر بھی ان کے نکاح خواں مفتی سعید ہی تھے۔