بارسلونا حملہ، متاثرین میں پاکستانی بھی شامل

 
0
392

پیرس اگست19(ٹی این ایس) اسپین میں لوگوں کو گاڑیوں تلے کچلنے کے جڑواں واقعات میں 14 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے اکثریت غیرملکی تھے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان حملوں میں دنیا بھر کی تین درجن مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد متاثر ہوئے جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق فرانس، وینزویلا، آسٹریلیا، پرو، الیجیریا اور چین سے تھا۔ہلاک شدگان میں سے اسپین سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد 3 تھی جبکہ باقی 11 افراد غیر ملکی تھے۔دہشت گردی کے ان دونوں واقعات میں سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد کا تعلق فرانس سے ہے، حملوں میں 28 فرانسیسی شہری زخمی ہوئے جن میں 8 کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔دوسری جانب اسپین کی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تین ملزمان کا تعلق مراکش سے تھا، جن کی شناخت 17 سالہ موسی اکابر، 18 سالہ سعد اللہ اور 24 سالی محمد ہاشمی کے نام سے ہوئی۔خیال رہے کہ اسپین کے شہر بارسلونا کے ضلع لاس رمبلاس میں ایک نامعلوم شخص نے ایک وین سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر چڑھادی تھی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، لاس رمبلاس کا علاقہ اسپین میں سیاحت کے حوالے سے معروف ہے