وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سول ہسپتال کراچی کا نام ‘ڈاکٹر روتھ فا سول ہسپتال’ رکھنے کا اعلان کردیا

 
0
368

کراچی اگست19(ٹی این ایس)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے آنجہانی ڈاکٹر روتھ فا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سول ہسپتال کراچی کا نام ‘ڈاکٹر روتھ فا سول ہسپتال’ رکھنے کا اعلان کردیا۔وزیراعلی ہاس سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہسپتال کا نام تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا۔وزیراعلی سندھ کے مطابق ڈاکٹر روتھ ‘فخر سندھ اور فخر پاکستان’ تھیں۔جذام/کوڑھ کے مریضوں کا علاج کرنے والی ‘پاکستانی مدر ٹریسا’ ڈاکٹر روتھ فا گذشتہ ہفتے (10 اگست) کی رات کراچی میں انتقال کرگئی تھیں۔ڈاکٹر روتھ فا کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد انہیں آج (19 اگست) کو سرکاری اعزاز کے ساتھ گورا قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا ۔ڈاکٹر روتھ فا 1960 میں جرمنی سے پاکستان آئی تھیں، انہیں 1979 میں ہلال امتیاز اور 1989 میں ہلال پاکستان کے اعزازات سے نوازا گیا۔ڈاکٹر روتھ فا کو 1988 میں پاکستانی شہریت دی گئی، ان کی کوششوں کی بدولت پاکستان کو 1996 میں جذام سے پاک ملک قرار دیا گیا۔