اسلام آباد(ٹی این ایس)ایمبیسیڈر اسلامک ریپبلک آف عراق ایکسیلنسی حامد عباس لفطا نے اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے دفتر کا خصوصی دورہ کیا۔

 
0
202

اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے صدر سجاد سرور ،فاونڈر چیئرمین قاضی الیاس،طارق کھوکھر سیدہ وجیدہ سلیم،ارم ملک ،چودھری خلیل وطاہر آرائیں عبدالوحید بابی،اویث ستی دیگر ایگزیکٹیو ممبران نے ان کا بھرپور استقبال کیا ۔ ایمبیسیڈر آف عراق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور پاکستان کے درمیان محبت اور دوستی کے ساتھ ساتھ اسلامی رشتہ بھی ہے دونوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کے وسیع امکانات ہیں جنہیں مزید بڑھایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے صدر جناب سجاد سرورنے ایمبیسیڈر آف عراق حامد عباس لفطا کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت چیمبر کے دورے کے لیے نکالا ۔اس موقع بانی چیئرمین جناب قاضی الیاس،
جناب طاہر آرائیں سابق سینئر نائب صدر، نعیم اخوانزادہ ،
مس ارم ملک، سیدہ واجدہ سلیم، زوہیب علی ،کامل آغاایگزیکٹو ممبر سابق VP عقیل عباسی اور راجہ نزاکت ،شہزاد صدیقی اویث ستی ایگزیکٹو ممبر جناب جمیل قریشی ، عبدالوحید بابی، چیئرمین ہیلتھ کمیٹی
جناب اسد اللہ تیمور،
جناب عثمان خان، جنرل سیکرٹری G-10/4 مارکیٹ
جناب خلیل احمد، سیکرٹری جنرل ICSTSI
اور دیگر موجود تھے .آخر میں معزز مہمان کو چمبر کی جانب سے خصوصی شیلڈ اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔