اسلام آباد(ٹی این ایس) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی پاک فوج اور ریسکیو ٹیموں کو بٹگرام آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد

 
0
168

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی پاک فوج اور ریسکیو ٹیموں کو بٹگرام آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد

اسپیکر قومی اسمبلی کی آپریشن میں حصہ لینے والے پاک آرمی کے جوانوں کو خراج تحسین۔

آپریشن کی کامیابی کا سن کے دلی سکون اور مسرت ہوئی، اسپیکر قومی اسمبلی

پوری قوم کی دعائیں اللہ نے قبول فرمائی ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

تمام تر امیدیں اللہ تعالیٰ کے بعد پاک فوج پر تھیں، اسپیکر قومی اسمبلی

بچوں سمیت تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے والے جوان قوم کی ہیرو ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

یقیناً یہ ایک مشکل آپریشن تھا لیکن ہماری افواج اور ریسکیو ٹیموں نے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس آپریشن کو جس احسن طریقے سے مکمل کیا وہ قابل ستائش ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

پوری قوم کو اپنی پاک فوج اور خاص طور پر ایس ایس جی کے جوانوں پر فخر ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی