دھرنا کےخلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل

 
0
403

اسلام آباد،نومبر 18 (ٹی این ایس): وفاقی وزارت داخلہ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروانے کیلئے اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں جاری تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے دھرنے کو ختم کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دھرنا ختم کروانے کیلئے فیض آباد پر آپریشن کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

جڑواں شہروں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے پولیس، ایف سی اور رینجرز اہلکار فیض آباد طلب کر لیے گئے ہیں۔ فیض آباد اور آئی8کے مکینوں کوغیرضروری گھرسےباہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ فیض آباد مری روڈ پر دکانداروں کو کل دکانیں نہ کھولنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ آپریشن کے پیش نظر اسلام آباد کے داخلی راستوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔