فیض آباد میں جاری دھرنا کے خلاف قوت کے استعمال اور وزیرِقانون کے استعفاء کے معاملہ پر حکمران جماعت تقسیم،ذرائع

 
0
437

اسلام آباد،نومبر 18 (ٹی این ایس): دارلاحکومت کے اہم داخلی مقام فیض آباد میں جاری ایک مذہبی گروہ کی طرف سے دھرنے پرحکمران جماعت وزیرِقانون  زاہد حامد کے استعفے پر تقسیم ہو گئی ہے۔ بنایا جاتا ہے کہ  ن لیگ کے سینئر رہنماوں نے بھی زاہد حامد کی استعفے کی حامی بھر لی ہے اور دھرنے کی موجودہ صورتحال سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو آگاہ کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زاہد حامد کے استعفے یامظاہرین کے خلاف آپریشن سے متعلق فیصلہ سابق وزیراعظم نواز شریف کریں گے

تاہم ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنماء  جن میں وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار بھی شامل ہیں دھرنے کے شرکاء کے خلاف آپریشن کے حق میں نہیں ہیں اور انکا کہنا ہے کہ قوت کے استعمال  سے مسئلہ مزید گھمبیر ہوگا۔