مہران مری زیورخ ایئرپورٹ سے گرفتار،سوئٹزرلینڈ جانے پر تاحیات پابندی عائد

 
0
416

زیورخ،نومبر 18 (ٹی این ایس):  بلوچ باغی لیڈر نواب مہران مری کو زیورخ ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے چند ٹویٹس میں انھوں نے کہا ہے کہ سوئس حکام نے انہیں انکی فیملی کے ہمراہ گرفتار کرلیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ گرفتاری اسلام آباد کے کہنے پر عمل میں لائی گئی ہے اور انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ اب وہ زندگی بھر سوئٹزرلینڈ کی سرزمین میں داخل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ انکے والد کو بھی اس طرح کے صورت حال سے گزرنا پڑا ہے لیکن انہوں نے اپنی جدوجہد کبھی ترک نہیں کی۔ مہران مری نے کہا کہ وہ بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔