ٹماٹروں کی قیمتوں نے ڈبل سنچری مکمل کر لی

 
0
448

اسلام آباد ستمبر 22 ( ٹی این ایس) ملک بھر میں پیاز کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب ٹماٹر کی قیمت نے بھی ڈبل سنچری مکمل کرلی ہے ملک کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد  اور  پشاور سمیت کئی شہروں میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 150 سے 200 روپے کلو ہوگئی ہے اور کہیں تو قیمت اس سے بھی زیادہ ہے۔

جنرل سیکریٹری سبزی منڈی ایسوسی ایشن رؤف تنولی کا کہنا ہے کہ فصل متاثر ہونے سے سپلائی میں فرق پڑا ہے جب کہ 15 کلو گرام ٹماٹر کی پیٹی 1600 سے 1800 روپے کی ہے اور منڈی میں ٹماٹر 110 سے 120 روپے فی کلو گرام ہے دوسری جانب کراچی کے کمشنر پرائز لسٹ اعجاز احمد نے کہا کہ بازارمیں درجہ اول ٹماٹر کی قیمت 158 روپے فی کلوگرام مقرر ہے اور درجہ دوئم ٹماٹرک ی فی کلو گرام قیمت 130 روپے ہے تاہم زائد قیمتوں پر ٹماٹر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی