وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک سے لندن پہنچ گئے

 
0
354

اسلام آبادستمبر23 ( ٹی این ایس) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن پہنچ گئے ہیں،جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مریم نواز پہلے سے ہی لندن میں موجود ہیں اورآج  شہبازشریف بھی لندن کے لیے روانہ ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق لندن میں نوازشریف کے ساتھ پارٹی رہنماؤں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوگا۔ جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،نیب کیسز، عدالتی مقدمات پر غورو فکر ہو گا اس کے اعلاوہ اجلاس میں پارٹی صدارت سے متعلق بھی  فیصلے متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کو نیب ریفرنسز میں احتساب عدالت نے طلب کر رکھا ہے اور عدم پیشی پر گھر کے دروازوں پر نوٹس لگارکھے ہیں یاد رہے کہ حکومت نے کل ہی قانون بنوایا کہ آرٹیکل 62،63 کے تحت نا اہل شخص بھی پارٹی سربراہ ہوسکتاہے، لیکن اپوزيشن کے سیاسی رہنماؤں نے اسے بھی عدالتوں میں چلینج کرنے کا اعلان کردیا ہے