اسلام آباد(ٹی این ایس) سائفر گمشدگی کیس: شاہ محمود قریشی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

 
0
140

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سائفر گمشدگی کیس میں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو سائفر گمشدگی کیس میں پیش کیا گیا، ایف آئی اے کی درخواست پر کیس کی سماعت ان کیمرہ کی گئی۔
دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے سائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا