اسلام آباد(ٹی این ایس) اسلام آباد پولیس نے علی وزیر اور ایمان مزاری کو گرفتار کرنے کی وجہ بتادی

 
0
105

)اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور علی وزیر کو گرفتارکرنے کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے علی وزیر اور ایمان مزاری کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان گزشتہ روز جلسے میں این او سی کی خلاف ورزی کرنے پر اسلام آباد پولیس کو تفتیش کے لیے مطلوب تھے جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق علی وزیر اور ایمان مزاری کے خلاف جلسے کے لئے این اوسی کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا، ریلی کو مخصوص علاقے تک محدود نہیں رکھا گیا اور روڈ بلاک کیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق روڈ کھولنے کا کہا گیا تو پی ٹی ایم رہنماؤں نے پولیس سے اسلحہ چھینا، سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا، خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ علی وزیر، حاحی عبدالصمد، ڈاکٹر مشتاق احمد، ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ درج ہے، اس کے علاوہ خان ولی اورکزئی، نورباچہ، حسین خانزادہ سمیت دیگر کیخلاف بھی مقدمہ درج کیاگیا ہے۔