ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی زیر صدارت اجلاس، اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی اور زونل ایس پیز کی شرکت

 
0
357

اسلام آباد اگست 16 (ٹی این ایس): ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے افسران کو سکیورٹی و کرائم کے حوالے ڈی بریف کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام افسران و جوانوں کو بہترین سکیورٹی دینے پر شاباش دی۔ انھوں نے کہا کہ ضلع بھر میں افسران کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ وفاقی پولیس کے تمام افسران اور ڈویژنز میں بہترین کوارڈی نیشن رہی، عید اور 14اگست پر تمام افسران و جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں تھیں۔ مجھے اپنے افسران اور جوانوں پر فخر ہے۔ عید پر افسران و جوانوں کا عوام کے ساتھ تعاون نے عوام کے دل جیت لئے، ضلع بھر میں کرائم کی روک تھام کے لئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں، ایس پیز تمام معاملات خود دیکھیں اور ماتحتان کو خود بریف کریں۔ افسران کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے کرائم کنٹرول میں کامیابی ملی ہے، اس میں مزید محنت اور دلچسپی کی ضرورت ہے۔