اسلام آباد(ٹی این ایس) امریکی سفیر کی پاکستان میں آزادانہ انتخابات کی حمایت کی یقین دہانی

 
0
124

امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے آئین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے امریکا کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم نے جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات کی اور پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔
امریکی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔
انہوں نے امریکہ کے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاک-امریکہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔