ایس پی صدر زون نوشیروان کی بہترین حکمت عملی نے منشیات فروشی انتہا پسندی اور چوری ڈکیتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کافی حد تک قابو پا لیا

 
0
168

اسلام آباد 23 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد میں صدر زون امن و امان کی دگرگوں صورتِ حال اور اس میں روز بروز تنزلی نے عوام کے اعصاب شل کر دیئے تھے۔ ایس پی صدر زون نوشیروان کی بہترین حکمت عملی نے منشیات فروشی انتہا پسندی اور چوری ڈکیتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کافی حد تک قابو پا لیا ارو ایسے اقدامات اُٹھائے،جن سے شہریوں کو ان کا امن واپس کرنے میں مدد ملے،قانون نافذ کرنے والے اداروں میں سب سے اہم رول مقامی پولیس کا ہوتا ہے، لیکن ماضی قریب کے تجربات سے ظاہر ہے کہ اس اہم ترین ادارے کی گرفت معاملات پر اس قدر ڈھیلی پڑھ چکی تھی کہ حالات مایوسی کی حدود کو چھو رہے تھے۔کیوں کہ اسلام آباد صدر زون میں افسران قانون اور قاعدے سے ہٹ کر سیاسی مداخلت کے تحت کام کرتے تھے۔جس وجہ سے انصاف کی فراہمی ناپید تھی۔بڑھتی ہوئی اس سیاسی مداخلت نے کرپشن کے دروازے کھولے اور یہ نظام مکمل طور پر پراگندہ اور اندر سے بالکل کھوکھلا ہو چکا تھا ایس پی صدر نوشیروان نے تمام تر سیاسی مداخلت کو نظر انداز کرتے ہوئے بہترین حکمت عملی سے صدر زون میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں کافی حد تک قابو پایا عوامی سروے کے مطابق صدر زون میں پہلی بار کوئی ایسا PSP افسر تعینات ہوا جن کے لب و لہجے سے گھبرانے کی بجائے کھل کر حقائق بتانے میں قباحت محسوس نہیں ہوتی۔پی ٹی آئی کے سینئر کوآرڈینیٹر عجائب خان سے عوامی سروے کیا گیا ایس پی نوشیراوان کے حوالے سے تو ان کا کہنا تھا جب سے ہماری پولیس میں ایس پی نوشیروان جیسے نونہار پڑھے لکھے افسران شامل ہو رہے ہیں ہماری پولیس بھی بہتری کی جانب جاتی دکھائی دے رہی ہے۔ایس پی صدر زون نوشیروان عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اور درد دل رکھنے والے انسان دوست گھرانوں سے ہیں کیونکہ عادتیں نسلوں کا پتہ دیتی ہیں۔ایس پی صدر زون نوشیروان کے مطابق امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیے کوئی شہری خواہ وہ سیاسی ہو یا مذہبی جماعتوں کا اہلکار ہو خواہ لیڈر ہو یا عام شہری،صاحب حیثیت ہو یا غریب جب وہ قانون ہاتھ میں لے تو اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔تفریق قانون توڑنے والے شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لا رہے ہیں۔