اسلام آباد ٹریفک پولیس کا بلا امتیازفینسی نمبر پلیٹس اور بلیک پیپرز والی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن جاری

 
0
113

اسلام آباد 23 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد ٹریفک پولیس کا بلا امتیازفینسی نمبر پلیٹس اور بلیک پیپرز والی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن جاری، رواں سال فینسی نمبر پلیٹس 32000 ، جبکہ بلیک پیپرز والی 35000 سے زائدگاڑیوں کو ناصرف چالان ٹکٹ جاری کیے گئے بلکہ ان کو تیاراور فروخت کر نے والے افراد کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا ،ان چالان ٹکٹ کی مد میں 2 کروڑ39 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا ، ٹریفک پولیس کی کار کردگی قابل ستائش ہے، تاہم اس میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے،آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں اسلا م آباد ٹریفک پولیس نے سال رواں کے شروع میں کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا ، جس کے تحت کل 67,000 سے زائد گاڑیوں کو ٹکٹ جاری کئے گئے جن میں خودساختہ غیر نمونہ نمبر پلیٹس 32,000 جبکہ بلیک پیپرزوالی35000 گاڑیاں شامل ہیں، جس کی مد میں 2 کروڑ39 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرانے کے لئے خصوصی سکواڈ اور سپیشل ناکہ جات لگائے گئے جو وفاقی دارلحکومت کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کروانے میں مصروف عمل ہیں ۔
آئی جی اسلام آبادنے ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ ٹریفک پولیس کے افسران و جوان موسمی شدت کی پرواہ کئے بغیر ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اور شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہے ،جو شاباش کے مستحق ہیں، تاہم کالے شیشے اورفینسی نمبر پلیٹس بنانے اور فروخت کر نے والوں کے خلاف بھی مہم کو مزیدتیز کرنے کی ضرورت ہے، مزید انہوں نے کہا کہ بحیثیت شہری ہم سب کو چاہیے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ حادثات سے محفوظ رہا جائے،ٹریفک قوانین شہریوں کی حفاظت کیلئے بنائے جاتے ہیں اور ان کی پاسدار ی میں بھی انہی کا فائدہ ہے،ٹریفک قوانین کی پابندی سے ہی آپ کی اور دوسروں کی قیمتی جانیں محفوظ رہ سکتی ہیں، ایک انسان کی جان کو بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے، ٹریفک قوانین کی ہر گز پامالی نہ کریں اور اپنے آپ کو ایک ذمہ دار شہری اور محب وطن ہونے کا ثبوت دیں۔