اسلام آباد پولیس کی بھکاری مافیا کے خلاف شروع کی گئی مہم کے خاطر خواہ نتائج برآمد

 
0
466

اسلام آباد 23 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد پولیس کی بھکاری مافیا کے خلاف شروع کی گئی مہم کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے،وفاقی دارلحکومت سے 75 فیصد بھکاری مافیا کا خاتمہ کردیا گیا ،مہم کے دوران 397سہولت کاروںسمیت8ہزار سے زائد بھکاریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جن میں 1700 سے زائدکے چالان مجاز عدالت بھجوائے گئے، جبکہ 6000سے زائد خواجہ سراﺅں ،بچوں ،عورتوں اور مردوں کو ایدھی ہومزاور چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بھجوایا گیا ، آئی جی اسلام آبا د
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر بھکاری مافیا اور ان کے سہولت کاروں کا قلع قمع کرنے لئے مہم کا آغاز کیا گیا، ایڈیشنل ایس پی فرحت عباس کاظمی کی زیرنگرانی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنھوں نے انتھک محنت کرتے ہوئے مخبروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے بھکاری مافیا کے ٹھیکیداروں اور ان کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں تک رسائی حاصل کرتے ہوئے کریک ڈاﺅن شروع کیاجس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ، سال رواں میں397سہولت کاروں سمیت 1800سے زائد پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرکے جیل بھجوایا گیا جبکہ6000 سے زائد خواجہ سراﺅں ،بچوں ،عورتوں اور مردوں کو ایدھی ہومزاور چائلڈ پروٹیکشن یونٹ منتقل کیا گیا ،اسلام آباد پولیس کے ان اقداما ت سے وفاقی دارلحکومت سے 75 فیصد بھکاری مافیا کا خاتمہ کرنے میں کامیاب رہے ،اسلام آباد پولیس کے ان اقدامات کو عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی تاہم ا ن کے خلاف مزید کریک ڈاﺅن جاری ہے ۔
آئی جی اسلام آبادنے کہا کہ بھکاری مافیا کے مکمل خاتمے کے لئے متعلقہ محکموں کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے پولیس صرف ان گداگروں کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے جبکہ بچوں کی تعلیم و تربیت دیگر محکموں کا کام ہے مزید انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں پیشہ وربھکاری ایک مافیا کی شکل اختیار کرچکا ہے جس کے خاتمے کیلئے معاشرے کے باشعور افراد کو اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیشہ ور بھکاریوں ،اس گروہ میں شامل خواتین و بچوں کی بحالی اور ان کی تعلیم و تربیت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاہم اسلام آباد پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف باقاعدہ طور کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے ،ایسے اقدامات سے نا صرف ان عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی بلکہ ان کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔