سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر نےاپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا

 
0
335

لاہور اگست 14(ٹی این ایس) سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر کی جانب سے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق  سری لنکا اور پاکستان کے د رمیان اکتوبر میں 2 ٹیسٹ میچ، 5 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جانی ہے اور اسی سیریز کے ایک یا دو ٹی 20 میچ پاکستان میں کھیلے جا سکتے ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر کی رضامندی کے بعد اب اکتوبر میں ایک یا دو ٹی 20 کھیلنے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں ورلڈ الیون نے بھی پاکستان کا دورہ کرنا ہے جو 10 ستمبر سے 16 ستمبر تک 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گی تاہم پاکستان کی سیاسی صورتحال کے باعث ان میچوں کی تاریخوں میں تبدیل کا بھی امکان ہے اور اگر اس شیڈول میں تبدیلی ہوئی تو سری لنکن ٹیم کے مختصر دورہ پاکستان کے شیڈول میں بھی تبدیلی آ سکتی ہے۔