اسلام آباد(ٹی این ایس) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل ملتان کی کارروائی

 
0
81

انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 7 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں محمد عمران، اسد الحق، محمد اعجاز، نعیم اقبال، عثمان بھٹی، محمد عمران اور توصیف بھٹی شامل۔

ملزمان کو ملتان کے علاقے چونگی نمبر 9 سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان بیرون ملک برطانیہ میں ملازمت کے غرض سے مختلف شہریوں سے انٹرویو لے رہے تھے۔

ملزمان نے مختلف شہریوں سے ملازمت کے نام پر لاکھوں پیسے بٹورے۔

ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان سرکل حماد الرحمان کی جانب سے چھاپہ مار ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے