علماء سے مذاکرات کامیاب ، تمام مدارس رجسٹرڈ ہونگے ، وزارت تعلیم ریجنل آفس بنائیگی جو مدارس کی مدد کرینگے،شفقت محمود

 
0
316

اسلام آباد جولائی 18 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تمام مدارس رجسٹرڈ ہونگے ، وزارت تعلیم ریجنل آفس بنائیگی جو مدارس کی مدد کرینگے ، یکساں نصاب کیلئے نجی سکولوں ، مدارس کی تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں ،مدارس آزاد ہوں گے وہ اپنا انتظام خود کریں گے وزارت صرف رجسٹریشن کرے گی،لازمی مضامین مدارس میں پڑھائے جائیں گے، ان مضامین کا امتحان فیڈرل بورڈ لے گا، فیڈرل بورڈ میں ایک شعبہ بنایا جاے گا جو مذہبی تعلیم کے ساتھ منسلک ہو گا، مدارس کے بچوں کو جب ڈگریاں ملیں گی تو انکے لیے دنیا کھل جائے گی،بینک اکاؤنٹس کھولنے میں مدرسوں کی مدد کریں گے،کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔
جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پریس کانفرنس کا مقصد ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے،یکساں تعلیمی نظام لانا چاہتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری مذ اکرات چل رہے تھے،چھ مئی کو مدارس کے ساتھ جو ملاقات ہوئی تھی کچھ معاملات پر اتفاق ہوا تھا۔ انہوںنے کہاکہ سارے مدارس رجسٹرڈ ہوں گے ،کچھ شرائط کے بعد رجسٹریشن ہو گی،ہماری یہ کوشش مدارس کو مدد کرنا چاہتے ہیں، وہ ہم سے منسلک ہوں گے لیکن آزاد ہوں گے۔
انہوںنے کہاکہ وزارت تعلیم ریجنل آفس بنائے گی۔انہوںنے کہاکہ ریجنل آفس مدارس کی مدد بھی کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ نجی اسکولوں، مدارس کی تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں،تمام مدارس رجسٹریشن کروانے کے پابند ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہم مدراس کی مدد کرنا چاہ رہے ہیں مدارس ہم سے منسلک ہوں گے،مدارس آزاد ہوں گے وہ اپنا انتظام خود کریں گے وزارت صرف رجسٹریشن کرے گی، انہوںنے کہاکہ جو مدارس رجسٹرڈ نہیں ہوں گے وہ کام نہیں کرسکیں گے۔
انہوںنے کہاکہ بنک اکائونٹ سے لے کر تدریسی نظام کے نفاذ اور آئندہ وقتوں میں اساتذہ یا تکنیکی سہولت کی فراہم بھی یقینی بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں 12 ریجنل آفسز بنائیں گے،ریجنل آفسز مدارس کی مدد بھی کریں گے،مدارس کو اساتذہ فراہم کرنے میں بھی مدد کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ مدارس میں ٹیکنیکل تعلیم بھی دی جائے گی،مدارس سے دو روز مسلسل مذاکرات ہوئے،لازمی مضامین مدارس میں پڑھائے جائیں گے۔
انہوںنے کہاکہ لازمی مضامین کا امتحان فیڈرل بورڈ لے گا۔انہوںنے کہاکہ مذہبی مدارس کا امتحان وفاق المدارس لیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم مدرسوں نے جو کام کیا انکی قدر کرتے ہیں، فیڈرل بورڈ میں ایک شعبہ بنایا جاے گا جو مذہبی تعلیم کے ساتھ منسلک ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ مولانامفتی منیب الرحمان،مولانا یاسر ظفر عبد المالک،مولانا افضل حیدری،مولانا عطالرحمن اور دیگر علماء نے ہمارا ساتھ دیا اور دستخط کیے۔
شفقت محمود نے کہاکہ مدارس سے پڑھے ہوئے بچوں کی اسناد کو پہلے تقسیم نہیں کیا جاتا تھا۔ انہوںنے کہاکہ مدارس کے بچوں کو جب ڈگریاں ملیں گی تو انکے لیے دنیا کھل جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ جہاں ریاست کے پاس کمی تھی اس خلا کو مدارس نے پر کیا ۔ انہوںنے کہاکہ مدارس میں غریب بچوں کو پڑھایا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ مدارس کے بچوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا۔
انہوںنے کہاکہ زیادہ تر معاملات طے ہوچکے ہیں،مفتی تقی عثمانی، ، قاری حنیف جالندھری نے دستخط کیے۔انہوںنے کہاکہ ریاستی اداروں نے اس میں اہم کردار ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم، آرمی چیف کے شکرگزار ہیں انہوں نے ذاتی دلچسپی لی۔ انہوںنے کہاکہ ہم بینک اکاؤنٹس کھولنے میں مدرسوں کی مدد کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ مدارس کو کوئی ایسی فنڈنگ باہر سے نہیں ہوتی جس پر تشویش ہو۔ انہوںنے کہاکہ مدارس کو جو فنڈنگ بھی ہو بینکوں کے زریعے ہو۔ انہوںنے کہاکہ مدارس کو بینک اکاؤنٹس کھلوانے میں مدد فراہم کریں گے۔