اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت سی ڈی اے انتظامیہ نے تمام مسلم ملازمین اور افسران کے لیے ایک بنیادی تنخواہ بطور عید بونس الاؤنس اور تمام مسیحی ملازمین کے لیے ایک بنیادی تنخواہ بطور ایسٹر الاؤنس کی منظوری دے دی

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت سی ڈی اے انتظامیہ نے تمام مسلم ملازمین اور افسران کے لیے ایک بنیادی تنخواہ بطور عید بونس الاؤنس اور تمام مسیحی ملازمین کے لیے ایک بنیادی تنخواہ بطور ایسٹر الاؤنس کی منظوری دے دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مسلم ملازمین کو 17 مارچ کو عید بونس جبکہ مسیحی ملازمین کو 24 مارچ کو ایسٹر الاؤنس ادا کیا جائے گا۔ادارے میں کام کرنے والے کنٹریکٹ،ڈیلی ویجزاور مسٹررول ملازمین کو ریگولرپے سکیلز کے مطابق الاؤنس دیاجائے گا، نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی سی ڈی اے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ یونین آفس کے باہر جمع ہو گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا، ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم اختر اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے یقیناسی ڈی اے کے غریب ملازمین کی خوشیوں میں اضافہ ہوگا اور وہ مہنگائی کے اس دور میں بہتر انداز میں اپنے مذہبی تہوار منا سکیں گے۔اس موقع پر انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے سے اپیل کی کہ وہ ملازمین کے تمام مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے سی بی اے یونین کے ساتھ مذاکرات کریں تاکہ مزدوروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جا سکے۔