اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد بھارہ پولیس نے جرائم کے خلاف مؤثر اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم کامیابی حاصل کر لی۔ تھانہ بھارہ کے ایس ایچ او تنویر حسین مکسی کی قیادت میں گھر میں شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی اور 120 لیٹر شراب برامد کر کہ مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تفصیل جاری ہے ۔
ایس ایچ او بھارہ کہو تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ اس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دہانی کروائی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مشکوک افراد کی فوری اطلاع متعلقہ تھانے کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے













