راولپنڈی(ٹی این ایس) سی پی او سید خالد ہمدانی کی وارث خان میں رابری و تشدد کے مقدمہ کی متاثرہ خاتون کی گھر آمد،

 
0
99

ایس ایس پی آپرشنز فیصل سلیم، ڈی ایس پی وارث خان اور ایس ایچ او وارث خان بھی ہمراہ تھے،

سی پی او نے گرفتار ڈاکو سے برآمد کردہ موبائل اور طلائی زیورات متاثرہ خاتون کے حوالے کر دئیے،

سی پی او متاثرہ خاتون کے اہل خانہ سے ملے اور فیملی کو مقدمہ کی اب تک کی تفتیش اور کارکردگی سے آگاہ کیا،

یہ واردات ہمارے لیے ایک چیلنج تھی، ٹیم دن رات مسلسل ملزمان کی گرفتاری کی لیے کام کرتی رہی،

الحمدللہ ایک ڈاکو گرفتار ہو چکا ہے اس کا دوسرا ساتھی بھی جلد گرفتار کیا جائیگا،

گرفتار ملزم اور اس کا ساتھی ڈکیتی اور رابری کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں, ملزمان کا ایک اور بھائی پہلے سے ہی جیل میں بند ہے،

راولپنڈی پولیس کی تمام سنگین مقدمات میں کارکردگی بہترین ہے،

اہل خانہ اور اہل علاقہ کی جانب سے پولیس کی بہترین کارکردگی پر ستائش، پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے

ترجمان راولپنڈی پولیس