راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ روات سید حامد کاظمی کی ہمراہ پولیس ٹیم فوری کاروائی، 08سالہ گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد کرنے والے میاں بیوی گرفتار

 
0
150

،08سالہ بچی کنزہ، بختاور اورعلی شیر کے گھر میں کام کرتی تھی جس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیاتھا۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 08سالہ گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کو گرفتارکرلیا,گرفتار ملزمان میں علی شیر اوربیوی بختاور شامل ہیں،08سالہ بچی کنزہ، بختاور اورعلی شیر کے گھر میں کام کرتی تھی جس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیاتھا،واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ روات میں درج کیاگیاتھا،سی پی او سید خالدہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، سی پی اوسید خالدہمدانی کاکہنا تھا کہ میرٹ پر تفتیش کرکے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، بچوں پر تشدد،زیادتی اوراستحصال کسی صورت برداشت نہیں۔