پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، 03 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو چرس برآمد

 
0
434

راولپنڈی 22 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، 03 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو چرس برآمد، پولیس ذرائع کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کے دوران منشیات فروش محمد اسماعیل کو گرفتار کر کے 01 کلو 100 گرام چرس برآمد کی، آر اے بازار پولیس نے کاروائی کے دوران منشیات فروش انجم عباس کو گرفتار کر کے 2 کلو 300 گرام چرس اور امجد عباس سے 01 کلو 500 گرام چرس برآمد کی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی پوٹھوہار سید علی کی منشیات فروشوں کی گرفتاری پر ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش، منشیات فروشی معاشرے میں ایک ناسور ہے، ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے