تھانہ واہ کینٹ پولیس کی کاروائی، شہریوں کے تعاون سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد

 
0
447

راولپنڈی 22 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا موٹر سائیکلز چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ واہ کینٹ پولیس کو موٹر سائیکل چوری کی اطلاع ملی جس پر ایس ایچ او واہ کینٹ پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے اور موٹر سائیکلز چور ی کی وارداتوں میں ملوث ملزم محمد عدنان کو حراست میں لے کرتفتیش کی گئی، تفتیش کے دوران ملزم سے چوری شدہ 02موٹر سائیکل برآمد ہوئے، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او واہ کینٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے، عوام کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، راولپنڈی پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے