راولپنڈی(ٹی این ایس) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،لیڈی منشیات فروش سمیت25ملزمان گرفتار

 
0
164

،29کلو سے زائد چرس اور 60گرام افیون برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے ملزمہ نورین بی بی سے 02کلو 250گرام چرس،ملزم حمزہ سے 02کلو 100گرام چرس،ملزم ساجد سے 02کلو 140گرام چرس، مندرہ پولیس نے ملزم نعیم سے02کلو 450گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملزم عدیل احمد سے 2کلو200گرام چرس،روات پولیس نے ملزم اعظم سے 01کلو 540گرام چرس اور 60گرام افیون،نصیر آباد پولیس نے ملزم ناصر سے 01کلو450گرام چرس، ملزم دانیال سے 01کلو 300گرام چرس،ملزم عمر سے 01کلو 250گرام چرس،ملزم علی رضا سے 01کلو 250گرام چرس،ملزم خزیم سے 01کلو 200گرام چرس،ملزم محبوب سے 560گرام چرس،واہ کینٹ پولیس نے ملزم شکیل سے 01کلو 260گرام چرس،ملزم سجاد سے 500گرام چرس،دھمیال پولیس نے ملزم نعیم سے01کلو 250گرام چرس،ملزم عدنان سے 01کلو260گرام چرس،ملزم سرفراز 01کلو 220گرام چرس،گنجمنڈی پولیس نے ملزم ریاض سے 01کلو 150گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزم عثمان سے01کلو 80گرام چرس،ملزم آصف سے 430گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم باسط سے650گرام،ملزم خالد سے 210گرام چرس،جاتلی پولیس نے ملزم گلفراز سے 300گرام چرس،پیرودھائی پولیس نے ملزم وحید سے 620گرام چرس،نیوٹاؤن پولیس نے ملزم شعمون سے 250گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزاد لوائی جائے گی،منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا،وزیراعلی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیراتنگ کیا جا رہا ہے۔