راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ صدر واہ حبیب الرحمان کی منشیات فروشوں کیخلاف مزید کاروائی

 
0
57

راولپنڈی:  ایس ایچ او تھانہ صدر واہ حبیب الرحمان کی منشیات فروشوں کیخلاف مزید کاروائی ۔ 02 لیڈیز سمیت 03 ملزم گرفتار 04 کلو 820 گرام چرس برآمد ۔(علاقے سے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے میں دن رات پرعزم ھوں ۔ ایس ایچ او حبیب الرحمان ) تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر واہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر مزید کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمہ شازیہ بانو کو گرفتار کر کے ملزمہ کے قبضے سے 01کلو660گرام چرس، جبکہ ملزم عاصمہ سے 01کلو600گرام چرس برآمد کر لی جبکہ پولیس ٹیم نے مزید کاروائی میں ملزم شہزاد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 01کلو560گرام چرس برآمد کر لی ۔ ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او صدر واہ سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کیخلاف ٹھوس شواہد پر چالان عدالت پیش کیا جائے گا ۔