لاہور(ٹی این ایس)گجرات 16 سالہ معذور بچے کے ساتھ اوباشوں کی زيادتی قبیح فعل کی ویڈیو بناڈالی، تفتیشی نواز کی بے حسی، وزیر آعلیٰ دفتر کے سامنے متاثرہ خاندان کی دہائی

 
0
138

لاہور تفصیلات ،ہمیں انصاف نہ ملا تو خود کو وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے جلا کر راکھ کر لیں گے ۔ان درد بھرے جذبات کا اظہار انصاف کی تلاش میں گجرات سے لاہور آئے ہوئے بدنصیب خاندان کے فرد شرجیل کرامت نے لاہور پریس کلب میں احتجاج کے دوران اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔صابو وال روڈ محلہ اسلام نگر گجرات کا ذہنی طور پر معذور (16)سالہ نوجوان لڑکا ہارون دو اگست کی دوپہر گھر سے نکل کر بازار کی طرف جا رہا تھا کہ سیلمان اور غضنفر موٹر سائیکل پر آئے اور ہارون کو زبردستی گن پوائنٹ پر اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر بٹھا کر صابووال روڈ پر واقع ایک ڈیرہ پر لے گئے جہاں دو لڑکے عبداللہ اور علی پہلے سے موجود تھے ۔یہ سب مل کر باری باری نہ صرف معذور نوجوان ہارون کے ساتھ بار بار زیادتی کرتے رہے بلکہ اس قبیح اور مکروہ فعل کی ویڈیو بھی بناتے رہے ۔واقعہ کی ایف آئی آر 700/23 تھانہ سول لائنز گجرات میں (6) اگست کو درج کر لی گئی ۔کیس کی تفتیش احمد نواز نامی اے ایس آئی کے سُپرد ہوئی جس نے ملزموں سے بھاری رقم بٹور کر تفتیش کا بیڑہ غرق کردیا ۔شرجیل نے بتایا کہ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے احمد نواز کچھ ہی عرصہ پہلے سب انسپکٹر تھا اس نے رشوت خوری اور بدیانتی کے اتنے شرمناک ریکارڈ قائم کئے کہ اس کی تنزلی کرتے ہوئے اسے اے ایس آئی بنا دیا گیا۔سول لائنز تھانہ کا یہ افسر اصل میں محکمہ کے ماتھے پر ایک بدنما داغ کی حیثیت رکھتا ہے ۔متاثرہ لڑکے ہارون کے بھائی شرجیل نے روتے ہوئے کہا کہ موجودہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ،آئی جی پنجاب اور جیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے درد مندانہ اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ،ورنہ ہم چیف منسٹر ہاﺅس کے باہر خود کو آگ لگا کر راکھ کر لیں گے