کراچی قصبہ علی گڑھ ٹاؤن یو سی 11 بلوچ گوٹھ میں ایم کیو ایم پاکستان کے پی ایس 118 کے ایم پی اے نصیر احمد نے یو سی 11 کے جوائنٹ ارگنائزر شکیل کے ہمراہ بلوچ گوٹھ میں واقع رحمانیہ اسکول کا دورہ کیا جو کہ 2003 سے بالکل غیر فعال ہے۔ یو سی 11 بلوچ گوٹھ کے ایم کیو ایم پاکستان کے پی ایس 118 کے ایم پی اے نصیر احمد نے کی طرف سے دورہ عوامی شکایات پر کیا گیا۔ کچھ لینڈ گریبر اور شر پسند عناصر اسکول پر قبضہ کرنے کی کوششیں کر رہے جس پر ایم کیو ایم پاکستان کے پی ایس 118 کے ایم پی اے نصیر احمد نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کسی بھی لینڈ مافیا کو بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔ ایم پی اے نصیر احمد نے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ اور اعلی حکام سے بھی رابطہ کر کے سخت سے سخت ایکشن لینے کی درخواست کروں گا۔ ایم پی اے نصیر احمد مزید کہا کہ مجھ سمیت پوری ایم کیو ایم پاکستان بلوچ گوٹھ رحمانیہ اسکول کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ایک بار پھر سے رحمانیہ اسکول کو دوبارہ سے ری اوپن کروائیں گے تاکہ یہاں کے بچے اپنی تعلیم حاصل کر سکیں اور ایم کیو ایم پاکستان بچوں کا مستقبل کسی صورت بھی خراب نہیں ہونے دے گی۔ اسکول کے مکمل غیر فعال ہونے کی وجہ سے علاقے کے بچے تعلیم سے محروم ہیں۔