امریکہ(ٹی این ایس)ریاست فلوریڈا کے ساحل پر بدھ کو سمندری طوفان اڈالیا کے ٹکرانے کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

 
0
174

طاقت ور طوفان نے سب سے زیادہ کٹن بیچ کے علاقے کو متاثر کیا جہاں 201 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئےہیں۔ فلوریڈا میں ہائی وے پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح دو موٹر سائیکل سواروں کی ہلاکت رپورٹ ہوئی تھی جس کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ ہلاکتیں طوفان کے سبب پیش آنے والے حادثے کےنتیجے میں ہوئی ہیں۔⁣