خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی سرمایہ کاری کے حوالے سے لاہور کی تاجر برادری اور معاشی ماہرین سے اہم ملاقات
کراچی کے بعدSIFC نے 6 ستمبر 2023 کو لاہور کی تاجر برادری اور معاشی ماہرین کے ساتھ بھی خصوصی ملاقات
اس سلسلے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی ٹیم نے سرمایہ کاری سے متعلق مثبت نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے ایک جامع بریفنگ دی
اس میٹنگ میں پاکستان کی زراعت/لائیو سٹاک، آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاروں کے لیے بہترین مواقع کا تعین کیا
اس کے علاوہ سرمایہ کاری کے مجموعی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے SIFC فورم کے ذریعے پالیسی کی سطح پر کی جانے والی کاوشوں کو بھی اُجاگر کیا گیا
کاروباری برادری کو اعتماد میں لیا گیا اور ملک میں سرمایہ کاری کی رغبت کے لیے SIFC کے سفیروں کے طور پر کام کرنے پر زور دیا گیا
نجی سرمایہ کاروں کی جانب سے اس طرح کی کوششوں کی تکمیل کے لیے SIFC کو ہر طرح کی حمایت اور سہولت کا بھی یقین دلایا گیا
یہ تقریب ایک انٹرایکٹو سیشن پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں تاجر برادری کو سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیالات کا موقع فراہم کیا گیا
تاجر برادری نے SIFC پلیٹ فارم کے ذریعے پیش کیے جانے والے سرمایہ کاری کے مختلف مواقع اور عمومی طور پر سرمایہ کاری کے ماحول سے متعلق اہم سوالات کے ذریعے گہری دلچسپی کا اظہار کیا
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی ان ملاقاتوں کا سلسلہ مستقبل میں جاری رہے گا













