گوجر خان (ٹی این ایس)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا یوم دفاع کے موقع پر گوجر خان میں کیپٹن محمد سرور شہید کے مزار پر حاضری

 
0
104

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یوم دفاع کے موقع پر گوجر خان میں کیپٹن محمد سرور شہید کے مزار پر حاضری دی۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کیپٹن محمد سرور شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہوئی۔

راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔ جنہوں نے17 دن میں اپنے سے بہت بڑی تعداد کی فوج کو شکست دی اور ہندوستان کی جارحیت کا بہترین انداز میں دفاع کیا ۔

اسپیکر قومی کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں کسی جارحیت پر مجبور کیا گیا تو ہماری مسلح افواج اس کا بھرپور دفاع کرنے کی طاقت رکھتی ییں۔ہم پر امن ہیں پڑوسیوں کے ساتھ پر امن رہنا چاہتے ہیں۔ گوجر خان اور بلخصوص پوٹھوار شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین ہے۔سنگھوڑی کے سپوت سرور شہید نے پہلا نشان حیدر پایا۔پاکستان کی عوام اور پاک فوج کے درمیان نہ کمزور ہونے والا رشتہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات پر ہم آج بھی شرمندہ ہیں۔افواج پاکستان کیخلاف کوئی بھی سازش ہوئی تو مردانہ وار مقابلہ کریں گے۔