اسلام آباد(ٹی این ایس) سی ٹی او اسلام آباد کاپولی کلینک ہسپتال کا دورہ،گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل کی عیادت کی،جلد صحتیابی اور نیک خواہشات کا اظہار

 
0
83

سی ٹی او اسلام آباد کاپولی کلینک ہسپتال کا دورہ،گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل کی عیادت کی،جلد صحتیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیااور مکمل محکمانہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا،انہوں نے گزشتہ روز دامن کوہ ناکہ پر موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل عبد الوحید کی عیادت کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،سی ٹی او نے زخمی کانسٹیبل کی صحت اور علاج معالجہ کے متعلق دریافت کیا اور جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں علاج معالجہ کے سلسلہ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی،اس موقعہ پر سی ٹی او نے کہا کہ افسرا ن و جوان محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں ،ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور کوئی بھی افسر یا جوان اپنے آپ کو مشکل وقت میں کبھی اکیلا محسوس نہیں کرے گا۔\