علامہ اقبال لٹریری و آرٹ سوساٸٹی اسلام آباد کے تحت ضلع راولپنڈی اور ضلع اسلام آباد کی سطح پر ” غزوہ موتہ کے معارف و اسباق“ کے عنوان پر اردو تقاریر کا مقابلہ جناح گارڈن اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ہمارے سکول کے طلباء محمد آیان اور عبدالرافع نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پرنسپل ادارہ جناب ڈاکٹر احسان محمود اور واٸس پرنسپل جناب عبداللہ بلوچ نے بچوں اور اساتذہ کو مبارک باد دی اور کامیابیوں کے اس تسلسل کے لیے دعا کرواٸی۔ فوکل پرسن ڈاکٹر فاروق نور نے اس کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔