اسلام آباد جنوری 21 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک کا وزارت داخلہ، ہوم سیکرٹری سندھ و خیبرپختونخوا سے آٹا، چینی و گھی کے اسمگلنگ پر رپورٹ طلب،
بلوچستان و خیبرپختونخوا کے ذریعے آٹا، چینی و گھی افغانستان اسمگل ہو رہا ہے، آٹا، چینی و گھی کے اسمگلنگ کے پیچھے کارفرما مافیہ کے خلاف سخت اقدامات کیجائے، ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، وجوہات دریافت کیجائے، مختلف شہروں فی کلو آٹے کی قیمت 70 روپے تک پہنچ گئی ہے، ملک بھر میں آٹے کی بحران و قیمت میں اضافے پر تشویش ہے، چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت بچوں کے خلاف جرائم؛ زینب الرٹ بل کے موضوع پر اجلاس۔ اجلاس میں میجر جنرل (ر) سید خالد امیر جعفری، ایڈوکیٹ بابر سہیل، میجر جنرل (ر) مسرور احمد ، بریگئیڈئیر (ر) اختر نواز جنجوعہ سمیت دیگر شریک ہیں، ریپ کے بعد قتل کی جانے والی قصور کی سات سالہ بچی زینب کے نام سے بل وقت کی ضرورت ہے، ملک بھر سے آئے روز بچوں کو جنسی تشدد اور قتل کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں، ہم اب تک بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات روکنے میں ناکام رہے ہیں، میں نے زینب کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا اور فیصلے آنے تک کیس کی پیروی کی۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ معصوم بچوں کیساتھ زیادتی کرنے والوں کو سخت ترین سزا ہونی چاہئے تاکہ عبرت بنے، ہمیں اپنے بچوں کو بچانے کے لئے غیرمعمولی اقدامات اٹھانے ہوگے، چاروں صوبائی اسمبلیوں کو بھی ’زینب الرٹ بل‘ پاس کرنا چاہیے، زینب الرٹ بل کا اطلاق جلد از جلد پورے ملک میں ضروری ہے، جنسی زیادتی کے شکار بچوں کی نفسیاتی بحالی کی اشد ضرورت ہے، سکولوں میں جنسی زیادتی کے حوالے سے بچوں میں آگاہی مہم چلائے جائے، وقت ہے کہ ہم اپنے نصاب میں بچوں کیساتھ زیادتی کے حوالے سے آگاہی شامل کرے۔ دینی مدارس میں جنسی زیادتیوں کے حوالے سے لیکچرز کا اہتمام کیجائے اور نظر رکھی جائے،
کچھ قانونی ماہرین خواتین کیلئے 18 سال سے 21 سال کے عمر تک بڑھانا چاہتے ہیں، قانون سازی نہایت سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے تو اسکا استعمال غلط نہ ہو،
اسطرح کے حساس واقعات کی تفتیش جدید سائنسی و سائیکلوجکل بنیادوں پر ہو۔ پورے ملک میں فورنزک لیبارٹریز قائم کیجائے اور ایک ایف آئی اے ہیڈکواٹرز میں قائم کیجائے۔














