پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کے نئے ایس ایس پی تعینات

 
0
850

راولپنڈی جنوری 22 (ٹی این ایس): گزشتہ روز ایس ایس پی ساجد کیانی نے پنجاب ہایُ وے پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کا چارج سنبھال لیا. پولیس کے چاک و چوبند دستے نے راولپنڈی پولیس لائن میں ان کو سلامی پیش کی. اس کے بعد ریجنل آفس راولپنڈی کے سٹاف کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا اور ابتدائ ضروری ہدایات جاری کیں.خاص طور پر پںجاب ہائ وے پٹرولنگ پولیس کے ملازمین کی ویلفیئر کو مزید بہتر سے بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی. اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور ملازمین کی جان کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوُے بلٹ پروف جیکٹس کے استعمال کو لازم و ملزوم قرار دیا. اور ضلعی پولیس کے ساتھ ساتھ کسٹم ,اینٹی سمگلنگ سٹاف کے ساتھ ملکر جرائم کی بیخ کنی میں اہم کردار ادا کرنے کی ہدایات جاری کیں.

بطور اے ایس پی انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا. ایس ڈی پی او مری تعینات رہے. ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد بھی تعینات رہے ہیں. حال ہی میں بطور ڈی پی اوحافظ آباد کے عہدہ سے سبکدوش ہوۓ. ان کا شمار پاکستان پولیس کے اعلٰی کارکردگی کے حامل پولیس افسران میں ہوتا ہے۔